Brailvi Books

مقصدِ حیات
33 - 56
شہزادۂ اعلیٰ حضرت، مفتی اعظم ہند حضرت علامہ مصطفےٰ رضا خان نوری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی  فرماتے ہیں:

ریاضت کے یہی دن ہیں بڑھاپے میں کہاں ہمت
جو کچھ کرنا ہے اب کرلو ابھی نُوری جَواں  تم  ہو
یقیناً زِنْدَگی بے حد مختصر ہے، جو وقت مل گیا سو مل گیا ، آئندہ وقت ملنے کی اُمّید دھوکہ ہے۔ کیا معلوم آئندہ لمحے ہم موت سے ہم آغوش ہوچکے ہوں۔ چنانچہ دو عالم کے مالِک و مختار باذنِ پروردگار، مکّی مَدَنی سرکارصَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ارشاد فرماتے ہیں:اِغْتَنِمْ خَمْساً قَبْلَ خَمْسٍ: شَبَابَكَ قَبْلَ ھَرَمِكَ وَصِحَّتَكَ قَبْلَ سَقَمِكَ وَغَنَاءَكَ قَبْلَ فَقْرِكَ وَفَرَاغَكَ قَبْلَ شُغْلِكَ وَحَیَاتَكَ قَبْلَ مَوْتِكَ۔یعنی پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو (۱)جوانی کو بڑھاپے سے پہلے (2)صحت کو بیماری سے پہلے (3)مالداری کوتنگدستی سے پہلے(4) فرصت کومشغولیت سے پہلے اور (5) زندَگی کوموت سے پہلے ۔()

غافِل  تجھے  گھڑیال  یہ  دیتا  ہے  مُنادی 
قُدرَت نے گھڑی عُمر کی اِک اور گھٹا دی