Brailvi Books

مقصدِ حیات
30 - 56
نقشہ پھاڑاتھا تو میں نے دیکھا اس کے پیچھے ایک آدمی کی تصویر بھی تھی، لہٰذا میں نے نقشہ صحیح کرنے کے بجائے آدمی کی تصویر صحیح کردی نقشہ خود ہی صحیح ہوگیا۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہم مُعاشَرے کے نقشے کو صحیح کرنے کی اکثر کوشِش کرتے ہیں جس میں ہمیں خاطر خواہ کامیابی کبھی نہیں ہوئی، ہاں!اگر مذکورہ مدنی منے کی طرح مُعاشَرے کے نقشے کو صحیح کرنے کے بجائے صرف ایک فرد کی اصلاح کی کوشِش کی جائے اور وہ صحیح ہو جائے تو مُعاشَرہ خود ہی دُرُست ہوجائے گا کیونکہ فرد سے مُعاشَرہ بنتا ہے نہ کہ مُعَاشَرے سے فرد۔ جب فرد صحیح ہوگا تو مُعَاشَرہ بھی خود بخود صحیح ہوجائے گااور اگر فرد ہی صحیح نہ ہوتو مُعَاشَرہ کیسے صحیح ہوگا؟
ہائے افسوس!بُرائی بُرائی نہ رہی 
آجکل یہ مثال تو دی جاتی ہے کہ ایک گندی مچھلی پورے تالاب کو گندہ کردیتی ہے لیکن  کوئی یہ نہیں سوچتا کہ وہ تالاب کی گندی مچھلی کہیں میں تو نہیں کہ جس کی وجہ سے مُعَاشَرے کا یہ تالاب گندہ ہورہاہے۔ پھر ہمارا یہ طرزِ عمل بھی بڑا عجیب ہے کہ ہم چند بُرائیوں کو تو بُرائی سمجھتے ہیں مگر کثیر بُرائیاں ایسی بھی ہیں جنہیں بُرا کہنا تو دَرْکَنار بُرا سمجھتے بھی نہیں۔ مثلاً شراب پینے یا جوا کھیلنے والے