Brailvi Books

مقصدِ حیات
19 - 56
اور پھر اس کے دل میں رضا و سکون ڈال دیا جاتا۔ (1)
عمر ایک امانت ہے
پیارے اسلامی بھائیو!یاد رکھیے!انسان کی عمر اس کے پاس اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی امانت ہے جس کے متعلق اللہ عَزَّ  وَجَلَّ بندے سے اس کی موت کے وقت پوچھے گا، اگر اس نے اس کی حِفاظَت میں کوتاہی سے کام لیا تو گویا اس نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی امانت ضائع کر دی اور اس کے عہد کو چھوڑ دیا اور اگر اپنے اوقات کا خیال رکھا یعنی اس کی کوئی بھی ساعت اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی اطاعت کے بغیر نہ گزری تو اس نے نہ صرف امانت کی حفاظت کی بلکہ وہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے عہد میں بھی ہے۔ پس اسے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی جانب سے وعدہ پورا کرنے کی بنا پر پورا بدلہ ملے گا۔ جیسا کہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے: 
وَاَوْفُوۡا بِعَہۡدِیۡۤ اُوۡفِ بِعَہۡدِکُمْۚ          ترجمۂ کنز الایمان:اور میرا عہد پورا کرو میں تمہارا عہد پورا کروں گا۔(2)
 (پ۱، البقرۃ:۴۰)
غفلت کی نیند اور زِنْدَگی  کی بربادی 
ایک شخص نے کسی حکیم سے عرض کی:مجھے کوئی ایسی دوا بتایئے جس کے 

(1)  قوت القلوب، الفصل الثامن والعشرون، ۱ / ۱۸۷
 (2) قوت القلوب، الفصل التاسع والعشرون، ۱ / ۱۹۴