Brailvi Books

مقصدِ حیات
13 - 56
ہمارا طرزِ عَمل
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مذکورہ تقابل (Comparison) کی روشنی میں آئیے ذرا یہ جائزہ لینے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہم میں اکثر لوگ دنیاوی واخروی امتحان میں سے کس میں کامیابی کو ترجیح دیتے ہیں۔
E	جس طرح دنیاوی تعلیم کے حصول کے لیے صبح سویرے نرم و گداز بستروں کو چھوڑ کر تابناک مستقبل کے حصول کے لیے گھروں سے نکل پڑتے ہیں تو کیا ہم اخروی کامیابی کے حصول کی خاطر فَجْر کے وَقْت نرم نرم بستروں کو چھوڑ کر نمازِباجماعت ادا کرنے کے لئے مسجد میں حاضری دیتے ہیں؟
E	دنیا کے ہر میدان میں ہماری کوشِش ہوتی ہے کہ صفِ اوّل میں نظر آئیں تو کیا بارگاہِ خداوندی میں حاضری (یعنی نمازِ باجماعت)کے وقت بھی مسجد کی پہلی صف میں نظر آنے کی کوشش کرتے ہیں؟
اپنے تعلیمی معاملات (Educational Matter)میں ترقّی کے لئے ہم اکثر راتوں کو جاگ کرمطالعہ کرتے رہتے ہیں اور دیگر کاموں میں بھی صلاحیتیں بڑھانے کے لیے صبح و شام کی پروا نہیں کرتے تو کیا امورِ آخرت میں بہتری و ترقّی کے لئے بھی کبھی راتوں کو اُٹھ کر بارگاہِ خداوندی میں حاضر ہونے کی کوشش