دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کی ۔ وہاں پر ہونے والے سنّتوں بھرے بیان، ذکراللہ عَزَّوَجَلَّ اور رقت انگیز دُعا سے میں بہت متأثر ہوئی ۔ایک حلقہ ذمہ دارہ اسلامی بہن مجھ پر بڑی شفقت فرماتیں اور مجھے گھر سے بُلا کرسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرواتیں ۔ انکی اسقدر شفقتیں دیکھ کر میرا دل پسیج گیا اور میں نیکیوں کی طرف رغبت کرنے لگی اور فلمیں ڈرامے دیکھنے اور گانے باجے سننے اور دیگر گناہوں سے بھی توبہ کر لی ۔شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کےبیانات کی کیسٹیں سنتی تو خوفِ خدا سے لرز کر رہ جاتی کہ اگر یونہی گناہ کرتے کرتے مجھے موت آجاتی تو میرا کیا بنتا ۔اسی طرح امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی کتب ورسا ئل پڑھ کر مجھ میں احساسِ ذمہ داری پیدا ہوا اور میں بھی اسلامی بہنوں کے ساتھ مل کر نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروف ہوگئی ۔ مجھے ذمہ دارہ اسلامی بہن جوبھی ذمہ داری دیتیں میں بحسن وخوبی نبھانے کی کوشش کرتی ۔ یوں دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام کرتے کرتے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادم تحریر علاقائی مشاورت کی خادمہ (ذمہ دارہ)کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کو بڑھانے میں کوشاں ہوں۔ مفتی دعوت اسلامی حافظ محمد فاروق العطاری المدنی