وہاں جانے کیلئے بھی خوب میک اپ کر کے جدید فیشن کا لباس پہنا۔اجتماعِ ذکرو نعت میں ایک اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان فرمایا،جسے سُن کر میرے دل کی دُنیا زیر وزبر ہوگئی ۔ بیان کے بعدجب( امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا لکھا ہوا) استغاثیہ کلام ''یاغوث بلاؤ مجھے بغداد بلاؤ'' پڑھا گیا تو اس کے پُرتاثیر اشعار نے گویا گرم لوہے پر ہتھوڑے کا کام کیا ۔ یوں میں دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماعات میں شریک ہونے لگی ۔ گناہوں بھری زندگی کا خاتمہ ہوا اور میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی برکت سے نیکیوں کی شاہراہ پر ایسی گامزن ہوئی کہ میں جو پہلے باہر نکلتے وقت دوپٹا بھی ٹھیک طرح سے نہیں اوڑھتی تھی ،کچھ ہی عرصہ میں مدنی برقع پہننے کی سعادت پانے لگی۔ الحمدللہ عَزَّوَجَلّ َآج میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوکر مدنی کاموں کی دُھومیں مچانے کیلئے کوشاں ہوں۔