میں نے مدنی برقعہ کیوں پہنا؟ |
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ ؕ
دُرُود شَریف کی فضیلت
شیخِ طریقت ،امیرِ اَہلسنّت ،با نیِ دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد ا لیاس عطارقادِری رَضَوی ضیائی دامَتْ بَرَکاتُہُمُُ الْعالیہ کے تحریری بیان ''بادشاہوں کی ہڈیاں''میں ہے:'' رَحْمتِ عالَم ، نورِمُجسَّم ،شاہِ بنی آدم ،شفیعِ اُمَم، رسولِ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم کا فرمانِ شَفاعت نشان ہے، ''جو مجھ پر دُرُود ِپاک پڑھے گا میں اُس کی شَفاعت فرماؤں گا۔'' (القول البدیع ص۱۱۷ دار الکتب العلمیۃ بیروت)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(1) میں نے مَدَ نی برقع کیوں پہنا ؟
بابُ المدینہ)کراچی ( کی ایک اسلامی بہن کے بیان کا لبّ لبا ب ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہونے سے پہلے میں بہت زیادہ فیشن ایبل تھی ، فون کے ذریعے غیر مردوں سے دوستی کرنے میں بڑا لُطف آتا۔ آس پڑوس کی شادیوں میں رسمِ مہندی وغیرہ کے موقع پَر مجھے خاص طور پر بُلایا جاتا۔ وہاں