Brailvi Books

میں نے مدنی برقعہ کیوں پہنا؟
3 - 33
جامِعات بھی قائم ہیں مُتَعَدَّد اسلامی بہنیں بھی اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ِعَزَّوَجَلَّ عالِمات بننے کی سعادت حاصِل کرچکی ہیں ۔دُنیا کے مختلف مُمالِک میں اکثر گھروں کے اندر ان کے تقریباََروزانہ ہزاروں مدارِس بنام مدرَسَۃُالمدینہ(برائے بالِغات) بھی لگائے جاتے ہیں ،ایک اندازے کے مطابق فَقَط باب المدینہ (کراچی)میں اسلامی بہنوں کے 1317 مدرَسے تقریباََ روزانہ لگتے ہیں جن میں کم وبیش 12017 اسلامی بہنیں قراٰنِ پاک ،نَماز اورسُنّتوں کی مُفت تعلیم پاتیں اور دعائیں یاد کرتی ہیں۔نیز مَدَنی مُنّوں اور مَدَنی مُنّیوں کیلئے بے شُمار مدارِس مدرَسَۃُ الْمدینہ کے نام سے قائم ہیں جہاں حفِظ وناظِرہ کی مُفْت تعلیم دی جاتی ہے ۔
       مِری جس قَدَر ہیں بہنیں ، سبھی مَدَنی بُر قع پہنیں 

         انہیں نیک تم بنانا مَدَنی مَدَینے والے
    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اِسلامی بہنوں میں بھی مَدَنی کام کی خوب خوب بہاریں ہیں ، جن میں سے 19منتخب بہاروں کا مجموعہ ''میں نے مَدَنی برقع کیوں پہنا؟'' کے نام سے شائع کیا جارہا ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں ''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش'' کرنے کے لئے مَدَنی اِنعامات پر عمل اور مَدَنی قافِلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلی ا للہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
اللہ (عزوجل)کرم ایسا کرے تجھ پر جہاں میں 

اے دعوتِ اسلامی تیری دُھوم مچی ہو
شعبہ امیرِ اَہلسنّت (مد ظلہ العالی) مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ (دعوتِ اسلامی) 

۲ شَعْبَانُ الْمُعَظَّم ۱۴۲۹ ھ، 5اگست 2008؁
Flag Counter