Brailvi Books

میں نے مدنی برقعہ کیوں پہنا؟
2 - 33
بھائیوں میں بھی منتقل ہونا شروع ہوئیں ،جنہوں نے فرائض و واجبات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ سنتوں اور مستحبات پر عمل پیرا ہو کر نیکی کی دعوت کی ایسی دُھومیں مچائیں کہ لاکھوں مسلمانوں بالخُصوص نوجوانوں کو گناہوں سے توبہ کی توفیق ملی اور وہ تائب ہوکر صلوٰۃ وسنت کی راہ پرنہ صرف خود گامزن ہوگئے بلکہ دوسروں کو نیکی کی دعوت دینے والے بن گئے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ! (تادمِ تحریر) دُنیا کے تقریباً 66ممالک میں دعوتِ اسلامی کا مَدَنی پیغام پہنچ چکا ہے اور آگے کُوچ جاری ہے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی اِحْسَانِہٖ
ہزاروں  عاشقانِ   لندن  و پیرس  کو  دیوانہ	          مدینے  کا بنایاہے  امیرِاہلسنّت  نے

لاکھوں فیشنی چہروں کوداڑھی اورسروں کوبھی	          عمامے سے سجایاہے امیرِاہلسنّت نے
امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا یہ فیضان صرف اِسلامی بھائیوں تک محدود نہیں رہا بلکہ لاکھوں لاکھ اسلامی بہنوں نے بھی امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے خون پسینے سے سینچی ہوئی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی پیغام کو قبول کیا،فیشن پرستی اور فَحّاشی وعُریانی سے سَر شار مُعاشَرہ میں پروان چڑھنے والی بیشمار اسلامی بہنیں گناہوں کے دَلْدَل سے نکل کر اُمَّہاتُ الْمُؤمنین اور شہزادی کونَین بی بی فاطِمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہُنَّ کی دیوانیاں بن گئیں ۔ گلے میں دُوپٹّا لٹکا کر شاپِنگ سینڑوں اور مَخْلوط تفریح گاہوں میں بھٹکنے والیوں ، نائٹ کلبوں اور سنیما گھروں کی زینت بننے والیوں کو کر بلا والی عِفَّت مَآب شہزادیوں رضی اللہ تعالیٰ عنہُنَّ کی شر م وحیا کی وہ بَرَکتیں نصیب ہوئیں کہ مَدَنی بُرقع اُن کے لباس کا جُزْوِ لا یَنْفَک بن گیا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اسلامی بہنوں کے بھی شَرْعی پردہ کے ساتھ مُتَعَدَّد مقامات پر ہفتہ وار اجتماعات ہو تے ہیں ۔ اسلامی بہنوں کے
Flag Counter