مرکز الاولیاء (لاہور ) کی ایک ذمّہ دارہ اسلامی بہن کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ میری والدہ ایک عرصے سے گُردوں کے مرض میں مبتلاتھیں۔ رَبِیْعُ النُّور کے پُرنُور مہینے میں ہم ماں بیٹی دعوت اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں پہلی مرتبہ شریک ہوئيں۔شرعی پردہ کرنے کے لئے مدنی برقع پہننے، سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت اور دیگر امورِ خیرکی اچھی اچھی نیتیں کرکے جب ہم گھرلوٹیں تو رات کے وقت والدہ کو ہارٹ اٹیک ہو گیا۔وہ تقریباً26منٹ تک اسمِ جلالت اللہ،اللہ عَزَّوَجَلَّ کا ورد کرتی رہیں پھر اُن کی روح قفس عنصری سے پرواز کرگئی ۔