Brailvi Books

میں نے مدنی برقعہ کیوں پہنا؟
30 - 33
ورسائل اور بیانات میں دعوت اسلامی کے اجتماعات میں قبولِ دُعا کے واقعات سن رکھے تھے ۔ میرا اپنابھی حسنِ ظن تھا کہ سنتوں بھرے اجتماعات میں مانگی جانے والی دعائیں رَد نہیں ہوتیں مگر میرا اعتقاد اس واقعہ سے مزید پختہ ہو گیا کہ میں 3سال تک سفرِ مدینہ کے لیے فارم جمع کرواتی رہی لیکن حاضری کی کوئی صورت نہ بن پائی ۔اب کی بار فارم جمع کروایا تو میں نے دُعا مانگی کہ میں دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مسلسل 12 ہفتے اوّل تا آخر شرکت کروں گی،اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ مجھے سفرِ مدینہ کی سعادت سے نواز دے۔'' اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ابھی 12ہفتے پورے نہ ہوئے تھے کہ مجھ پر بابِ کرم کھل گیا اورمجھے مدینے کا بُلاوا آگیا ۔میں خوشی خوشی راہِ مدینہ پر روانہ ہوگئی ۔ حاضری مدینہ سے واپسی پر میں نے12ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں اول تاآخر شرکت کی نیت پر عمل بھی کیا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر ہر ہفتے پابندی سے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی سعادت پاتی ہوں ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter