Brailvi Books

میں نے مدنی برقعہ کیوں پہنا؟
28 - 33
 ''باجی میرے بچے کی طبیعت خراب ہے، ڈاکٹروں نے اس کی رپورٹ دیکھ کر کسی مہلک بیماری کا خدشہ ظاہر کیا ہے ،آپ دُعا کیجئے گا کہ اللہ عزوجل میرے بیٹے کو شفا عطا فرمائے۔'' ہم نے اس پریشان حال اسلامی بہن پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے سنتوں بھرے اجتماع کی برکتیں سنا کر شرکت کی دعوت پیش کی۔ چنانچہ وہ اسلامی بہن ہاتھوں ہاتھ ہمارے ساتھ سنتوں بھرے اجتماع کی آخری نشست میں شریک ہوئیں۔اجتماع میں ہونے والی پر سوز دعا کے دوران انہوں نے اپنے بیٹے کی صحت یابی کی دعا مانگی۔ چند روزبعد وہ اسلامی بہن دعوت اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بھی شریک ہوئیں اور اجتماع کے اختتام پر انہوں نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو بتایا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع کی خُصُوصی نشست میں شرکت کی مجھے ایسی برکتیں نصیب ہوئیں کہ جب میں نے اپنے منّے کادوبارہ میڈیکل ٹیسٹ کروایا تو حیرت انگیزطور پر رپورٹس بالکل صحیح آئیں اوراب میرا مَدَنی منّا مکمل طور پرصحت یاب ہو گیا ہے۔ میرے مُنّے کی اچانک صحت یابی نے ڈاکٹروں کو بھی حیرت میں مبتلاکر دیا ہے ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter