باب المدینہ (کراچی )کی ایک ذمہ دار اسلامی بہن کے بیان کا خلاصہ ہے کہ 2005 میں تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے باب الاسلام (سندھ )کے سنتوں بھرے اجتماع( صحرائے مدینہ ٹول پلازہ سپر ہائی وے روڈباب المدینہ ) میں آخری دن ہونے والی خُصُوصی نشست کی اسلامی بہنوں میں(بذریعہ ٹیلیفون) رِلے (relay)کی ترکیب تھی۔ چنانچہ ہم اپنے علاقہ کی اسلامی بہنوں میں اس کی دعوت عام کرنے میں مصروف تھے ۔ اجتماع کے آخری دن 13فروری کو علی الصبح ہم چند اسلامی بہنیں گھر گھر جا کر اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلانے لگیں ۔اسی دوران ہماری ملاقات ایک نہایت افسردہ اسلامی بہن سے ہوئی۔انہوں نے نہایت درد بھری آواز میں ہمیں مخاطب کرتے ہوئے کہا :