پنجاب(پاکستان) کی ایک اسلامی بہن کے بیان کا لبّ لباب ہے کہ میں گانے باجے سننے کی بہت شوقین تھی ۔میرے پاس گانوں کی بہت ساری کیسٹیں اور کتابیں جمع تھیں بلکہ میں خُود بھی گانے لکھتی تھی ۔فلموں ڈراموں کی ایسی دیوانی تھی کہ لگتا تھا کہ شایدان کے بغیر ( مَعَاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ )میں جی نہ سکوں گی ۔افسوس کہ میں بدنگاہی جیسی بُری آفت میں بھی گرفتارتھی اور غیر مردوں کو بشہوت دیکھا کرتی تھی ۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے کرم سے مجھے گناہوں بھری زندگی سے چھٹکارا مل گیا ۔ہوا یوں کہ میں نے دعوت اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کی ۔اس سنّتوں بھرے اجتماع میں ہونے والے بیان ، دُعا اور اسلامی بہنوں کی اِنفرادی کوشش کے مناظر نے میرے دل میں مَدَنی انقلاب برپا کردیا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں