Brailvi Books

میں نے مدنی برقعہ کیوں پہنا؟
24 - 33
کیا کرتی کہ مجھے سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرما ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے سیدھا راستہ مل گیا۔وہ اس طرح کہ ایک دن چند اسلامی بہنوں نے مجھے تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی۔میں سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوئی ۔وہاں ایک مبلغہ اسلامی بہن نے امیراہلسنّت حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمدالیاس عطارقادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کی مایہ نازتالیف فیضانِ سنّت سے دیکھ کر بیان کیا ۔ اس بیان کو سن کرمیں خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ سے کانپ اٹھی۔ رقّت انگیز دُعا ، صلوٰۃ وسلام اور اسلامی بہنوں کی اپنائیت بھری ملاقاتوں نے مجھے بَہُت متأثر کیا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی برکت سے مجھے نماز پنجگانہ اور رمضان کے روزوں کی پابندی اورمذہب مہذب اہلسنّت پر استقامت نصیب ہوئی ۔امیرِ اہلسنّت کے دامنِ کرم سے وابستہ ہوکر عطّاریہ بھی بن گئی ۔ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی برکتوں کو سمیٹتی سمیٹتی تادمِ تحریر تحصیل ذمہ دارہ کی حیثیت سے اسلامی بہنوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے کوشاں ہوں ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter