دعاؤں کی قبولیت کے واقعات بھی سنا کرتی تھی ۔چنانچہ ایک مرتبہ میں نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے گیارہویں شریف کے اجتماع ذکرو نعت میں اپنی بیٹی کی اصلاح کی دُعا مانگی ۔میری خواہش تھی کہ میری بیٹی بھی دعوت اسلامی کی مبلغہ بنے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میری دُعا قبول ہوئی اور میری بیٹی اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں میرے ساتھ چلنے پر رضامند ہوگئی ۔میری وہ بیٹی جس پر میری تفہیم اور نصیحتیں کارگر نہیں ہوتیں تھیں جب اس نے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی تو اتنی متأثر ہوئی کہ دعوتِ اسلامی کی ہوکر رہ گئی۔ترقی کی منزلیں طے کرتے کرتے (تادم ِتحریر) میری بیٹی حلقہ ذمہ دارہ کی حیثیت سے سنتوں کی خدمت انجام دے رہی ہے ۔