Brailvi Books

میں نے مدنی برقعہ کیوں پہنا؟
22 - 33
مجھے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت ملی۔سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی مجھے ایسی برکتیں نصیب ہوئیں کہ میں نے وہیں بیٹھے بیٹھے اپنے تمام گناہوں سے توبہ کی اور پانچوں وقت کی نماز پڑھنے اور رمضان کے روزے رکھنے کی بھی نیت کی ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی برکت سے نہ صرف مجھے گناہوں بھری زندگی سے نجات ملی بلکہ فکر مدینہ کے ذریعے مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے کی سعادت نصیب ہو رہی ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(11) بیٹی کی کیسے اصلاح ہوئی ؟
     پنجاب (پاکستان ) کی ایک اسلامی بہن کے بیان کالب لباب ہے کہ میری بیٹی فلمیں ڈرامے دیکھنے اوربے پردگی جیسے دیگر گناہوں میں گرفتارہوکر اپنی زندگی کے قیمتی لمحات بیکار کر رہی تھی ۔میں اس کی حرکتوں سے بے حد پریشان تھی ۔میں اسے بہت سمجھاتی مگر وہ ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتی تھی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں دعوت اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرتی تھی اور اجتماع میں مانگی جانے والی
Flag Counter