Brailvi Books

میں نے مدنی برقعہ کیوں پہنا؟
21 - 33
اچھی ملازمت عطا فرمادی۔کرم بالائے کرم یہ ہواکہ کچھ ہی عرصہ میں ہم نے کرايہ کے مکان کو چھوڑکر اپنا ذاتی مکان بھی خرید لیا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اپنے حبیب لبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے صدقے ،سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی برکت سے بچوں کی شادی کے فریضہ سے عہدہ برآہونے کی بھی طاقت دے دی۔ اس طرح دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی برکت سے ہمارا مسائل کا ریگستان ، ہنستے مُسکراتے نخلستان میں تبدیل ہوگیا ۔الحمدللہ ربّ العٰلمین۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(10) میں ڈانس کیا کرتی تھی
     بابُ المدینہ (کراچی )کی ایک اسلامی بہن کے بیان کاخلاصہ ہے کہ میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے گانے باجے بڑے شوق سے سنتی تھی ۔ مجھے مُووی بنوانے کاجنون کی حد تک شوق تھا ۔جب کسی شادی میں شریک ہوتی یا وہاں ڈانس کرتی تو خود کہہ کر مُووی بنوایا کرتی تھی ۔میرا دل گناہوں کی لذّت میں ایسا گرفتار تھا کہ مجھے نماز قضاہونے کا غم ہوتا نہ روزہ چھوٹ جانے کا ۔گناہوں کی وجہ سے بربادی کا شکار ہونے والی میری زندگی نیکیوں سے اس طرح آباد ہوئی کہ کچھ عرصہ قبل کچھ اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش کی برکت سے
Flag Counter