Brailvi Books

میں نے مدنی برقعہ کیوں پہنا؟
20 - 33
(9) میرے مسائل حل ہو گئے
    باب المدینہ (کراچی )کی ایک معمر اسلامی بہن کاحلفیہ بیان کچھ اس طرح ہے کہ میں مختلف گھریلو مسائل میں گرفتارتھی ۔ہم کرائے کے مکان میں رہتے تھے ،آمدنی کم ہونے کی وجہ سے وقت پر کرایہ نہ دے پاتے جس کی وجہ سے مالک مکان کی گرم سرد باتیں سننا پڑتیں۔بچیاں بھی جوان ہورہی تھیں،اُن کی شادی کی فکر مجھے الگ کھائے جارہی تھی۔ایک دن دعوتِ اسلامی کے مشکبارمدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بہن سے میری ملاقات ہوئی تو اُنہوں نے میری غم خواری کی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کی بھی نیت کروائی۔اس کے علاوہ انہوں نے مجھے سنّتوں بھرے اجتماع میں اپنے مسائل کے حل کے لئے دُعا کرنے کی بھی ترغیب دی ۔ الحمدللہ عزوجل اُس اسلامی بہن کی انفرادی کوشش کی برکت سے میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کرنے لگی ۔وہاں میں اپنے مسائل کے حل کے لیے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں دعا بھی کیا کرتی،امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سے بیعت ہوکر عطّاریہ بھی بن گئی ۔ کچھ ہی عرصہ گزرا تھا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے میرے بچوں کے ابو کو
Flag Counter