Brailvi Books

میں نے مدنی برقعہ کیوں پہنا؟
19 - 33
(8)گناہ کو گناہ سمجھنے کا شعور مل گیا
     بابُ المدینہ (کراچی )کی ایک اسلامی بہن کے بیان کالب لباب ہے کہ میں نمازیں قضا کر ڈالنے اور بے پردگی جیسے گناہوں میں گرفتار تھی ۔افسوس! کہ مجھے گناہ کو گناہ سمجھنے کا بھی احساس نہ تھا ۔میں فکرِ آخرت سے غافل اوراسلام کی بنیادی معلومات سے جاہل تھی ۔ دنیاوی آسائشیں میسر ہونے کے باوجود قلبی سکون نصیب نہ تھا ۔میں عجیب بے چینی اور گھٹن کا شکار رہتی تھی ۔الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے سُکونِ قلب مل گیا وہ اس طرح کہ چند اسلامی بہنوں کی دعوت پر مجھے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت ملی ۔وہاں میں نے بیان سُنا ، اپنے رب قدیر عَزَّوَجَلَّ کا ذکر کیا اور دعامانگی اور رو رو کر اپنے گناہوں سے توبہ کی تو مجھے ایسا محسوس ہوا گویا میرے دل سے کوئی بوجھ اُتر گیاہے اوراسے قرار نصیب ہو گیا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اسی اجتماع میں شرکت کی برکت سے میں نہ صرف مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوئی بلکہ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سے بیعت ہوکر عطّاریہ بھی بن گئی ۔ تادمِ تحریر دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی ترقی کے لیے کوشش کر رہی ہوں۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter