Brailvi Books

میں نے مدنی برقعہ کیوں پہنا؟
18 - 33
(7)اولاد مل گئی
    بابُ المدینہ (کراچی )کی ایک اسلامی بہن کا بیان کچھ اس طرح ہے کہ میری شادی کو 12 سال کا طویل عرصہ گزر چکا تھا لیکن میں اولاد کی نعمت سے محروم تھی ۔ ایک مرتبہ میں نے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی تو اجتماع کے اختتام پر میری ملاقات ایک مبلغہ اسلامی بہن سے ہوئی ۔انہوں نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے مَدَنی ماحول کی برکتیں بتائیں۔میں نے ان سے اپنی محرومی کا تذکرہ کیا تو انہوں نے نہایت شفقت سے کہا: آپ دعوتِ اسلامی کے 12 سنتوں بھرے اجتماعات میں مسلسل شرکت کی نیت کر لیجیے اور دوران اجتماعات ہونے والی دعا میں اپنے لیے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ سے اولاد کی بھیک طلب کریں ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے صدقے میں ضرورکرم ہو گا ۔چنانچہ میں نے نیت کر لی ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کی برکت سے میری دعائیں قبول ہوئیں اور اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھے چاند سا مدنی منا عطا فرمادیا اور اس طرح میرے اجڑے چمن میں بھی بہار آ گئی ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter