Brailvi Books

میں نے مدنی برقعہ کیوں پہنا؟
17 - 33
میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے پر راضی کر لیا۔ الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ میں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کی ۔اتفاق سے سنتوں بھرے اجتماع میں ہونے والے بیان کا موضوع بھی ٹی وی کی تباہ کاریاں تھا ۔یہ بیان سن کر میرے دل کی کیفیت بدلنا شروع ہو گئی۔رقت انگیز دعا نے سونے پر سہاگے کا کام کیا۔دوران دعا مجھ پر رقت طاری تھی اورآنکھوں سے آنسوؤں کے دھارے بہہ رہے تھے ۔ میں نے سچے دل سے اپنے تمام سابقہ گناہوں سے توبہ بھی کی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ جب میں سنتوں بھرے اجتماع سے واپس گھر کی طرف روانہ ہوئی تو میرا دل ٹی وی اور گانوں سے بیزار ہو چکا تھا ۔ اجتماع سے واپسی پر اپنے کمرے میں موجود کارٹونز کی تصاویر اتار کر پیارے پیارے کعبہ مشرفہ اورمیٹھے میٹھے مدینہ منورہ کے طغرے آویزاں کر دئيے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادم تحریر میں جامعۃالمدینہ (للبنات ) میں درس نظامی کی تعلیم حاصل کر رہی ہوں نیز اپنے علاقے میں علاقائی مشاورت کی خادمہ(ذمہ دارہ) کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام کرنے کے لئے کوشاں ہوں۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter