Brailvi Books

میں نے مدنی برقعہ کیوں پہنا؟
16 - 33
مجھ پر ایسا سوار تھا کہ میں ایک رات میں تین تین چار چار فلمیں بھی دیکھ لیا کرتی تھی۔ مَعَاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ گانوں کی توایسی رسیا تھی کہ گھر کا کام کاج کرتے وقت بھی ٹیپ ریکارڈر پر اونچی آواز سے گانے لگا یا کرتی تھی ۔ میری ایک بہن (جوشادی ہوجانے کے بعد دوسرے شہر میں رہائش پذیر تھیں)انہیں دعوتِ اسلامی سے بڑی محبت تھی ۔وہ جب کبھی بابُ المدینہ (کراچی )آتیں تو اتوار کے دن دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت کرتیں۔ رات میں عشق رسول سے بھرپورپرسوزنعتیں سنا کرتیں۔ جس کی وجہ سے مجھے گانے سننے کا موقع نہ ملتا چنانچہ مجھے ان پر بہت غصہ آتابلکہ کبھی کبھی تو ان سے لڑائی بھی کرتی تھی ۔

     ایک مرتبہ جب وہ باب المدینہ آئیں تو مجھے قریب بلاکر نہایت شفقت سے انفرادی کوشش کرتے ہوئے کہنے لگیں:''جو فلمیں اور ڈرامے دیکھتا ہے اسکو عذاب دیا جائے گا۔'' ساتھ ہی ساتھ سنتوں بھرے اجتماع کی برکتیں بھی بتانے لگیں۔ اس طرح انفرادیکوشش کرتے ہوئے انہوں نے مجھے فيضان مدینہ