Brailvi Books

میں نے مدنی برقعہ کیوں پہنا؟
15 - 33
چنانچہ میں نے 12اجتماعات میں شرکت کی پُختہ نیت کر لی ۔جب میں پہلی مر تبہ سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوئی اور بیان کے بعد جب رقت انگیزدعا مانگی گئی تو میں نے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ سے اپنے لخت جگر کی صحت یابی کی دعا بھی مانگی۔ اجتماع میں شریک ہونے کے بعد جب میں گھرواپس آئی تو مجھے اپنے بیٹے کی طبیعت پہلے سے بہتر دکھائی دی ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میرا بیٹا مکمل طور پر صحت یاب ہوگیا۔یوں ڈاکٹروں کے اندیشے غلط ثابت ہوئے اور سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی برکت سے میرابیٹا چلنے پھرنے بھی لگا ۔ تادمِ تحریر ہمارا سارا گھرانا اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلّ َدعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوکر جنت کی تیاری میں مصروف ہے ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(6)تین یا چار فلمیں دیکھ لیا کرتی تھی
    بابُ المدینہ(کراچی )کی ایک اسلامی بہن کے بیان کاخلاصہ ہے کہ دعوت اسلامی کے مشکبارمدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل میں ایک ماڈرن لڑکی تھی۔ دنیوی تعلیم حاصل کرنے کا جنون کی حد تک شوق تھا ۔ فلم بینی کا بھوت
Flag Counter