اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع اور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کی دعوت پیش کرتیں مگر میں سستی کی وجہ سے یہ سعادت حاصل کرنے سے محروم رہتی۔ایک دن اچانک میرے بیٹے کی طبیعت خراب ہو گئی۔ ڈاکٹرکو دکھایا تو اس نے اندیشہ ظاہر کیا کہ شاید اب یہ بچہ عمر بھر ٹانگوں کے سہارے چل نہ سکے ،اسکا دماغی توازن بھی ٹھیک نہیں رہا لہذا! اب یہ نارمل (NORMAL) بچوں کی طرح زندگی نہ گزار سکے گا۔یہ سن کر میرے پاؤں تلے کی زمین نکل گئی ۔ہر ماں کی طرح مجھے بھی اپنے بیٹے سے بہت محبت تھی ۔اس صدمے نے مجھے نیم جان کردیا۔
کچھ دن اسی حالت میں گزر گئے ۔ایک دن پھر وہی اسلامی بہنیں نیکی کی دعوت کے لیے آئیں ۔انہوں نے میرے چہرے پر پریشانی کے آثار دیکھے تو میری غم خواری کرتے ہوئے مجھ سے پوچھا:''خیریت تو ہے آپ بہت پریشان دکھائی دے رہی ہیں؟''میں نے انہیں سارا ماجراسنایا تو انہوں نے مجھے حوصلہ دیا اور کہا کہ نیک اجتماعات میں شرکت کی بڑی برکتیں ہیں ، آپ دعوتِ اسلامی کے 12 ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں پابندی سے شرکت کیجئے اور وہاں پر اپنے بچے کے لئے دعابھی مانگئے، ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کا بیٹا صحت یاب ہوجائے گا ۔