بیان فرمایا ۔ یہ بیان سن کر میں خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ سے کانپنے لگی کہ میں اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی کیسی کیسی نافرمانیوں میں مبتلاء ہوں ۔ پھر دعا مانگی گئی ۔ دورانِ دعا اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کی گریہ و زاری دیکھ کر میری آنکھوں سے بھی آنسو بہہ نکلے ۔میرا دل ندامت کے سمندر میں غوطے کھانے لگا ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں نے ربّ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں اپنے گناہوں سے توبہ کی اور اپنی اصلاح کی کوشش کی پُختہ نیّت کرلی ۔ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے کی برکت سے میں نے شرعی پردہ کرنا شروع کردیا اور نَماز وں کی بھی پابند ہوگئی ۔آج میرے والدین مجھ سے بہت خوش ہیں اور دعوتِ اسلامی کے احسان مند ہیں جس کی برکت سے ان کی فیشن زدہ بیٹی سنّتوں بھری زندگی کی طرف مائل ہوئی ۔