طرف سے پہلی مرتبہ 30روزہ اجتماعی اعتکاف کی خوشخبری ملی تو ان کی خوشی اور جذبہ قابلِ دید تھا۔ اسی دن سے ذمہ داران سے رابطہ کرکے فارم پُر کرنے اور رقم جمع کروانے کی ترکیب کرنے لگے۔ان کا جذبہ دیکھ کرایک مبلغ نے کہا کہ حیرت ہے ہمیں لوگوں کو تیار کرنا پڑرہا ہے اور آپ خود بڑھ چڑھ کر ترکیب کررہے ہیں۔
آخر کار ان کی معراج کا وقت آگیا اور یہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں 30دن کیلئے مُعتَکِف ہوگئے اور عاشقانِ رسول اور مَدَنی ماحول کے فیضان سے فیض یاب ہونے لگے۔دورانِ اعتکاف بیٹے سے مُلاقات پر کہنے لگے فیضان مدینہ میں معتکف ہونے پر تو ایسا لگ رہا ہے جیسے میں دنیا ہی میں جنّت میں آگیا ہوں۔3رَمَضان المبارَک کو افطار کے وقت جو صاحبزادے ملاقات کیلئے آئے اُن سے کہا کہ آپ باہر افطار کرکے آئیں،کیونکہ یہاں(یعنی اجتماعی اعتکاف میں) ان کیلئے افطار کی ترکیب ہے جنہوں نے رقم جمع کروائی ہے آپ کیلئے افطار کرنا صحیح نہیں ۔ کسی سے سُنا کہ امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ رسالہ'' مسجدیں خوشبودار رکھئے ''میں تحریر فرمایا کہ مسجد میں بدبو کے ساتھ نہیں جانا چاہے تو اپنے بیٹے سے خوشبو منگوائی اور اپنی داڑھی ،کپڑے ،بستر