Brailvi Books

مدینےکا مسافر
8 - 32
رسول کی صحبت پانے لگے اور اپنے تمام گھر والوں سمیت امیرِاَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ سے مُرید بھی ہوگئے ۔ ایک ولی کامل کے دامن سے وابستہ تو کیا ہوئے ان کی زندگی میں مَدَنی انقلاب برپا ہوگیا۔پنج وقتہ باجماعت نماز پڑھنے لگے اور چہرے پر سنّت کے مطابق داڑھی شریف بھی سجالی۔اکثر کہا کرتے: کاش! میں نے جوانی ہی میں داڑھی سجالی ہوتی۔ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے ان کا غصہ خاندان بھرمیں مشہورتھاکہ ان کو کوئی نظر بھر کر بھی دیکھ لیتا تو اُلجھ پڑتے کہ مجھے اس طرح کیوں دیکھ رہے ہو۔ مگر اب ان کی نرم مزاجی کے چرچے تھے۔وہ اس بات کا اعتراف کیا کرتے کہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوکر اندازہ ہواکہ زندگی کیسے گزارنی چاہے۔ گھر کے قریب مسجد میں درس میں پابندی سے شِرکت کیا کرتے ۔ ایک روز درس میں جب یہ سنا کہ امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ نے ''اخبارات ردی میں نہ بیچنے'' کا ذہن دیاہے تو اسی وقت گھر میں جاکر کہہ دیا کہ آئندہ گھر کے اخبار ات نہیں بیچے جائیں گے جبکہ اس سے قبل گھر کے اخبارات کی ردی خود ہی بیچ کر آتے تھے۔

    رَمَضان المبارَک ۱۴۲۷؁ھ،2006؁میں جب دعوتِ اسلامی کی