میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! کَلِمَہ طَیِّبَہ کا وِرْد کرتے ہوئے دنیا سے رخصت ہونے والے حاجی عبدالرحیم عطّاری مرحوم پندرھویں صدی ہجری کے مشہور بُزُرگ شیخِ طریقت، امیرِاَہلسنّت، بانی دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادِری رَضَوی دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کے مرید اور تبلیغِ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ''دعوتِ اسلامی'' کے مَدنی ماحول سے وابستہ تھے۔اس ایمان افروز سچی حکایت سے معلوم ہوا کہ کسی ولیِ کامل کے دامن سے وابستگی میں دنیا وآخرت کی ڈھیروں بھلائیاں پوشیدہ ہیں ۔ زندگی اپنی جگہ (عموماً) موت کے وقت بھی اولیاء اللہ کی نسبت رنگ لاتی ہے ۔ ماضی قريب ميں رُونما ہونے والے عاشقانِ رسول کی دنيا سے ايمان افروز رخصتی کے بہت سے سچے واقعات ہیں ، ان میں سے مزید 10منتخب واقعات ملاحظہ ہوں۔