Brailvi Books

مدینےکا مسافر
25 - 32
کَلِمَہ طَیِّبہ کا ورد کرنے لگے۔اسی طرح دُرُود و سلام کا ورد کرتے اورکَلِمَہ طَیِّبہ
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّد''رَّسُوْلُ اللہ
پڑھتے ہوئے انتقال فرما گئے۔ جن اسلامی بھائی نے انہیں غسل دیا ان کا کہنا ہے کہ میں نے بے شمار غسل دئیے ہیں کئی مرنے والوں کا جسم انتہائی سخت ہوجاتا ہے مگر مرحوم کو غسل دیتے وقت میں نے محسوس کیا کہ انکا جسم انتہائی نرم تھا یہ سب ايمان افروز مناظر دیکھ کروالد صاحب کے چھوٹے بھائی یعنی ہمارے چچا نے روتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی ان ولی کامل کا مرید بنوادیں جن سے میرا بڑے بھائی مریدتھا۔

                                                                                                               اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(11)وقتِ نزع پیرومُرشد کی زیارت نصیب ہوگئی
    بلوچستان کے شہر''سوئی'' کے مقیم اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ میرے بڑے بھائی(عمر تقریباً 35 سال)2003؁ سے بیمار رہنے لگے کافی علاج کروایا مگر مرض بڑھتا ہی رہا۔ اکتوبر کے مہینے میں ڈاکٹروں نے '' بلڈکینسر'' کا مرض تشخیص کیا۔ میرے بھائی تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیرغیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی
Flag Counter