شریف جو میں جیب میں رکھتاہوں مل نہيں رہا ، وہ ساتھ ہونا ضروری ہے تاکہ اس کی برکتيں حاصل ہوں۔ شجرہ شریف ڈھونڈا مگر نہ ملاتو چھوٹے بھائی نے اپنا شجرہ شریف والد صاحب کودے دیا۔ والد صاحب نے شجرہ قادریہ عطاریہ لے کر چوما ، جیب میں رکھا پھر گھر سے باہر نکلے۔ بارات روانہ ہوگئی راستے میں والد کی عجیب کیفیت ہورہی تھی۔ بار بار اپنی ''عطاری نسبت'' کا اظہار کرکے خوشی کا اظہار فرما تے کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میرا سارا گھر قبلہ شیخِ طریقت ، امیر اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ سے مرید ہے، ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ اسکی بَرَکت سے دنیا اور آخِرت میں بیڑا پار ہو گا۔ حتّٰی کہ گاڑی میں ڈرائیور سے بھی اسی طرح کی باتيں کرتے رہے۔
دورانِ نکاح اچانک والد صاحب کی طبیعت خراب ہوگئی۔انہیں کمرے میں لے جایا گیا،ان کا سانس اکھڑ رہا تھا مگر زبان پر بلند آواز کے ساتھ دُرُود و سلام