والد صاحب کو سنتوں کے عامل اسلامی بھائیوں نے غسل دیا، بعد تکفین سر پر سبز عمامہ سجادیا گیا۔ وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے مطابق مرحوم کا چہرہ حیرت انگیز طور پر نورانی ہوگیا تھا۔نمازِ جنازہ کے بعد جب چہرہ دکھایا جانے لگا تو ایک مبلغ کے ساتھ آئے ہوئے پینٹ شرٹ میں ملبوس کلین شیوڈ اسلامی بھائی والدِ مرحوم کے نوارنی چہرے کو دیکھ کر اشکبار ہوگئے اور مبلغ سے کہنے لگے کہ میری وصیت ہے کہ جب میں مرجاؤں تو مجھے بھی اسی طرح عمامہ سجا کر دفن کیاجائے۔ مبلغ کا کہنا ہے کہ صبح جب میں بازار پہنچا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ وہ ہی کلین شیوڈ اسلامی بھائی سر پر سبز عمامہ شریف سجائے ہوئے تھے۔ مجھے دیکھ کر سینے سے آلگے اور کہنے لگے کہ میں نے داڑھی کی بھی نیت کر لی ہے، کل جنازے کے نورانی منظر نے میرے اندر مَدَنی