باب المدینہ( کراچی) کے ایک علاقے میں غالباً1996 ميں دعوتِ اسلامی کا سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ نے سنتوں بھرا اصلاحی بیان فرمایا ۔ اس سنتوں بھرے اجتماع میں ایک18 سالہ نوجوان بھی شریک ہوا جو امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے بیان سے متأثر ہوکر اپنے گناہوں سے تائب ہوگیا اور آئندہ زندگی اللہ ورسول عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی رضا میں گزارنے کی نیت کی۔یہ اسلامی بھائی امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے ذریعے غوثِ پاک کا مرید ہوکر '' عطاری'' بھی بن گئے۔ ان کا پرانے سامان کی خریدوفروخت(یعنی کباڑئيے) کا کاروبار تھا ۔دوسرے ہی دن یہ اپنی دکان میں سامان سمیٹ رہے تھے کہ اچانک ایک زبردست دھماکہ ہوااوریہ شدیدزخمی ہوگئے، فوراً ہسپتال لے جایا گیا ۔ وہاں پرموجود رہنے والے ایک اسلامی بھائی کا کہنا ہے کہ وہ اس حالت میں کم و بیش 3گھنٹے زندہ رہے اور پھر ان کی زبان پرکَلِمَہ طَیِّبہ