زندگی میں پہلا مریض دیکھا ہے جواتناکم بلڈ پریشر ہونے کے باوُجود قومے میں جانے کے بجائے انتہائی ہشاش بشاش نظر آرہا ہے۔ اور ہمیں بھی ان کی کیفیت سے ذرا بھی یہ محسوس نہیں ہورہا تھا کہ ان کی حالت بہت نازک ہے بلکہ وہ بڑے اطمینان سے گفتگو کررہے تھے اور وقتاً فوقتاً دُرُود وسلام اور کَلِمَہ طَیِّبہ کا وِرْد کرنے لگتے تھے۔ صبح کم و بیش9:00بجے قائم الدین عطاری بلند آواز سے اللہ عَزَّوَجَلََّّ کی بارگاہ میں عرض کرنے لگے، یا اللہ عَزَّوَجَلَّ میری زندگی کے تمام نیک اعمال اگر تیری بارگاہ میں مقبول ہیں تو اس کا ثواب سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی ساری امّت کو اِیصال کرتا ہوں ان کے صدقے میرے چھوٹے بڑے سارے گناہ معاف فرما کر میری مغفرت فرمادے۔ پھرانہوں نے بآوازِ بلند''۱۲بار'' درودِ پاک