مدنی مذاکرہ قسط 3:پانی کے بارے میں اہم معلومات |
فرمانِ مصطَفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):مجھ پر دُرُودِ پاک کی کثرت کرو بے شک یہ تمہارے لئے طہارت ہے۔
بجا لائے یُوں بیان فرماتے ہیں :ا س کی کہاوت ایسی ہے جیسے کسی شَخْص کوبادشاہ اپنی خدمت کے لئے بُلائے یہ وہاں تو حاضِر نہ ہوا اور اس کے غُلام کی خدمت گاری میں موجُود رہے۔نیزفرماتے ہیں:اگر فرض چھوڑ کر سُنَّت ونَفْل میں مَشْغُول ہو گا ،یہ قَبول نہ ہوں گے اور خَوار(ذلیل) کیا جا ئے گا۔
(فُتُوْحُ الْغَیْب(مُتَرجَم) ص۵۱۱صفہ اکیڈمی مرکز الاولیاء لاہور)
حضرتِ شیخ الشیوخ اِمام شہابُ الْمِلّۃ والدِّین سُہروردی قُدِّسَ سِرُّہُ الْعَزِیْز''عوارِف شریف'' میں حضرتِ خواص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نَقْل فرماتے ہیں:ہمیں خبرپَہُنچی کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کو ئی نَفْل قَبول نہیں فرماتا یہاں تک کہ فَرْض ادا کیا جا ئے ۔اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں سے فرماتا ہے: کہاوت تمہا ری ،بَدْبندہ (اُس بُرے شخص)کی مانَنْدہے جو قَرْض ادا کرنے سے پہلے تُحْفَہ پیش کرے۔
(عَوَارِفُ الْمَعارِف ص۱۹۱دارالکتب العلمیۃ بیروت )