اپنی شہرہ آفاق کتاب فتاوٰی رضویہ شریف مُخرَّجہ جلد 10 صَفْحَہ 179 پر نَقْل فرماتے ہیں کہ جب اَمیرُالْمؤمنین حضرتِ سیِّدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نَزْع کا وقت ہوا اَمیرُالْمؤمنین فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بُلا کر فرمایا:اے عمر!(رضی اللہ تعالیٰ عنہ) اللہُ عَزَّوَجَلَّ سے ڈرنا اور جان لوکہ اللہ تعالیٰ کے کچھ کام دن میں ہیں کہ انھیں رات میں کرو تو قَبول نہ فرمائے گا اور کچھ کام رات میں کہ انھیں دِن میں کرو تو مَقْبول نہ ہوں گے اور خبردار رہو کہ کو ئی نَفْل قَبول نہیں ہوتا جب تک فرض ادا نہ کر لیا جائے ۔