Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 3:پانی کے بارے میں اہم معلومات
38 - 48
فرمانِ مصطَفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جس نے کتاب میں مجھ پر دُرُود ِپاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں رہے گا فِرِشتے اُس کے لئے اِسْتِغْفار کرتے رہیں گے۔
میرے آقااعلیٰ حضرت امام اہلسنّت مجدِّدِ دین وملّت مولاناشاہ اِمام احمدرضاخان علیہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہیں: ''جب تک فَرض ذِمَّہ پر باقی رہتاہے کوئی نَفْل قَبول نہیں کیاجاتا۔
(اَلْمَلْفُوْظ حصّہ اوّل ص۷۰ فرید بک سٹال مرکزالاولیاء لاہور)
ہاں! جب وہ بندہ اپنے ذِمّہ باقی تمام فرائض سے بَری ہوجاتاہے تو بارگاہِ ربُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ سے اُمّید ہے کہ اس کے نوافل بھی مَقْبول ہو جائیں گے کہ قبولیّتِ نوافل میں جوچیز رُکاوٹ تھی ،زائل ہوگئی۔

جیسا کہ سرکارِ اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنّت مولانا شاہ احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن مزید فرماتے ہیں:''اِن سب کی بھی مَقْبولی کی اُمید ہوگی کہ جس جُرْم کے باعِث یہ قابلِ قَبول نہ تھے، جب وہ زائل ہوگیا تو اِنہیں بھی باذنِ اللہ تعالیٰ شرفِ قَبول حاصل ہوگیا۔''
(فتاوٰی رَضَوِیّہ مُخَرَّجہ ج ۱۰ص۱۸۲مرکزالاولیاء لاہور)
Flag Counter