مدنی مذاکرہ قسط 3:پانی کے بارے میں اہم معلومات |
فرمانِ مصطَفٰے(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جس نے مجھ پر دس مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر سو رحمتیں نازل فرماتا ہے۔
فتاوٰی عالمگیری میں ہے:''سمجھ دار بچے کی اَذان بلاکراہَت دُرُسْت ہے مگر بالغ کی اَذان افضل ہے اوراگر ناسمجھ بچے نے اَذان کہی تو جائز نہ ہوگی بلکہ اِعادَہ کیاجائے گا۔''
(اَلْفَتَاوی الھِنْدِیّۃج۱ص۵۴کوئٹہ)
نابالغ حافِظ کے تروایح پڑھانے کاحکم
سُوال: کیاسمجھدار اور حافظِ نابالغ بچّہ تَراویح پڑھاسکتا ہے؟ جواب:فرض نمازہو، تَراویح ہو یاکوئی نَفْل نماز، نابالِغ صِرْف نابالِغوں ہی کی اِمامت کرسکتاہے۔بالِغین نے نابالِغ کی اِقتِدا کی تو جائز نہ ہوگی۔ فتاوٰی عالمگیری میں ہِدَایَہ ، مُحِیْطاوربَحْرکے حوالے سے ہے:''کسی بھی نمازمیں نابالِغ کے پیچھے بالِغِین کی نماز جائزنہیں۔''
(اَلْفَتَاوی الھِنْدِیّۃ ج۱ص۸۵کوئٹہ)
نَفْل نَمازفاسِد ہوجائے تو کیاکرے؟
سُوال: نَفْل نماز شروع کردی پھر کسی وجہ سے فاسِد ہوگئی تو کیا کرنا چاہے؟