مدنی مذاکرہ قسط 3:پانی کے بارے میں اہم معلومات |
فرمانِ مصطَفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر دس رَحمتیں بھیجتا ہے۔
دے دینا بھی ہے کہ مُرشِد کی باطِنی توجُّہ سے بھی وَسْوَسہ شیطانی رَفع دَفع ہوجاتاہے حتّٰی کہ خَاتِمَہ بِالْخَیْرنصیب ہوجاتاہے وَرْنہ شیطان لعین جان کَنی کے عالم میں وساوِس کے ہتھکنڈے اِسْتِعْمال کرکے مسلمان کے اِیمان کوبرباد کرنے کی بھرپُور کوشش کرتا ہے۔ اللہُ رحمٰن عَزَّوَجَلَّ ہر مسلمان کو اِیمان عافیت کے ساتھ موت نصیب فرمائے۔
اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
مسلماں ہے عطّارؔ تیری عطا سے ہو اِیمان پر خاتِمہ یاالٰہی!
نابالِغ کا اَذان دینا کیسا؟
سُوال: کیانابالغ بچّہ اَذان دے سکتا ہے؟ جواب: اگرسمجھدارہوچکاہے تودے سکتاہے جیسا کہ دُرِّمُختار میں ہے: ''سمجھ والا بچّہ اور غلام اور اَندھے اور وَلَدُالزِّنَا اور بے وُضُو کی اَذان صحیح ہے۔''
(اَلدُّرُّالْمُخْتاروَرَدُّالْمُحْتارج۲ص۷۳دارالمعرفۃ بیروت)