Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 3:پانی کے بارے میں اہم معلومات
31 - 48
فرمانِ مصطَفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):مجھ پر کثرت سے دُرُودِپاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُودِپاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مَغْفِرت ہے۔
امام رازی علیہ ر حمۃ اللہ الھادی اورشیطان
    مَنْقُول ہے کہ اما م فخرالدِّین رازی علیہ رحمۃ اللہ الھادی کے نَزْع کاوقت جب قریب آیا تو آپ کے پاس شیطان حاضِر ہوا کیونکہ اُس وقت شیطان پوری جان توڑ کو شش کرتا ہے کہ کسی طرح اِس بندے کا اِیمان سَلَب ہو جائے ۔اگر اس وقت وہ اِیمان سے پِھر گیا تو پھر کبھی نہ لوٹ سکے گا۔شیطان نے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے پوچھا کہ تم نے تمام عمر مُناظِروں ،بحثوں میں گزاری خدا عَزَّوَجَلَّ کو بھی پہچانا؟ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا:بے شک خدا عَزَّوَجَلَّ ایک ہے ۔ شیطان بولا : اس پر کیا دلیل ؟آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ایک دلیل پیش کی ۔ شیطان خبیث مُعَلِّمُ الْمَلَکُوْت رہ چکا ہے،اس نے وہ دلیل توڑ دی ۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے دوسری دلیل قائم کی ،اس خبیث نے وہ بھی توڑ دی۔ یہاں تک کہ 360دلیلیں حضرتِ امام رازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے قائم کیں مگر اس لعین نے سب توڑدیں۔ اب امام صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سخت پریشانی
Flag Counter