مدنی مذاکرہ قسط 3:پانی کے بارے میں اہم معلومات |
فرمانِ مصطَفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):مجھ پر کثرت سے دُرُودِپاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُودِپاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مَغْفِرت ہے۔
ارشاد فرمایا:'' تم میں سے کسی کے پاس شیطان آتا ہے تو اس سے کہتا ہے کہ فُلاں چیز کس نے پیدا کی؟ فُلاں کس نے ؟یہاں تک کہ وہ کہتا ہے تمہارے ربّ عَزَّوَجَلَّ کو کس نے پیدا کیا ؟جب اس حد تک پہنچے تو ''اَعُوْذُبِاللہِ''پڑھ لو اور اس سے باز رہو۔''
(صَحِیْحُ الْبُخَارِی ج۲ص۳۹۹حدیث ۳۲۷۶دارالکتب العلمیۃ بیروت )
یعنی اس کا جواب سوچنے کی کو شِش بھی مت کرو وَرْنہ شیطان سُوال پرسُوال کرتاجائے گا ۔بس
اَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
پڑھ کر اسے بھگا دو۔ اللہُ تبارَک وَتعالیٰ نے قراٰن پاک میں فرمایا :
وَ اِمَّا یَنۡزَغَنَّکَ مِنَ الشَّیۡطٰنِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللہِ ؕ اِنَّہٗ سَمِیۡعٌ عَلِیۡمٌ ﴿۲۰۰﴾
ترجَمہ کنزالایمان:اور اے سُننے والے! اگر شیطان تجھے کوئی کونچہ (وَسْوَسَہ) دے تو اللہ کی پناہ مانگ ، بے شک وہی سنتا جانتا ہے ۔(الاعراف: ۲۰۰)