Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 3:پانی کے بارے میں اہم معلومات
29 - 48
فرمانِ مصطَفٰے(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جو شخص مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھنا بھول گیا وہ جنّت کا راستہ بھول گیا۔
بلاتا ہے ۔اس شیطان کو وَسْوَاس کہتے ہیں اور اس کی دعوت کو وَسْوَسَہ کہتے ہیں ۔مِرقَاۃ اور اَشِعَّۃُ اللَّمْعَات میں ہے کہ جُوں ہی کسی اِنسان کا بچّہ پیدا ہوتا ہے اُسی وقت اِبلیس کے ہاں بھی بچّہ پیدا ہوتا ہے جسے فارسی میں ہَمْزَاداور عَرَبی میں وَسْوَاس کہتے ہیں ۔
     (مِرْاٰۃُ الْمَنَاجِیْح ج۱ص۸۱تا۸۳ مُلَخّصًا ضیاء القرآن مرکزالاولیاء لاھور)
اللہ عَزَّوَجَلَّ کے بارے میں وسوسے
سُوال:    شیطان اللہ عَزَّوَجَلَّ کے بارے میں وسوسے ڈالے تو کیا کریں ؟

جواب:    شیطان صرف طَہارَت اور نَماز کے بارے میں ہمیں وساوِس میں مبتَلا کرنے پر اکتِفاء نہیں کرتا بلکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے بارے میں بھی وَسْوَسے ڈالتاہے ۔ تاجدارِ رسالت، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت، مَخْزنِ جُودو سخاوت پیکرِ عظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ الْعِزَّت،مُحسنِ انسانیت عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اس وَسْوَسہ شیطانی سے ہمیں آگاہ کرتے ہوئے
Flag Counter