مدنی مذاکرہ قسط 3:پانی کے بارے میں اہم معلومات |
فرمانِ مصطَفٰے(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جو مجھ پر ایک دُرُودشریف پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اُس کے لئے ایک قِیراط اَجْر لکھتا ہے اور قِیراط اُحُد پہاڑ جتنا ہے۔
خلاف کیاجائے تو بِاِذْنِہٖ تَعَالٰی تھوڑی مُدَّت میں بالکل دَفْع ہو جائے۔ حضرتِ سیِّدُناعبد اللہ بن مُرَّہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں : شیطان جسے دیکھتاہے کہ میراوَسْوَسَہ اس پرکارگرہوتاہے ،سب سے زیادہ اُسی کے پیچھے پڑتاہے۔''
(فتاوٰی رَضَوِیّہ مُخَرَّجہ ج۱ص۷۷۱مرکزالاولیاء لاہور )
وَسْوَسَہ اور اِلہام میں فرق
سُوال: وَسْوَسَہ اور اِلہام میں کیافرق ہے ؟ جواب: بُرے خیالات کو وَسْوَسَہ اور اچّھے خیالات کو اِلْہَام کہتے ہیں ۔ وَسْوَسَہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے جب کہ اِلہام رحمن عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے۔اللہُ رحمٰن عَزَّوَجَلَّ نے ہر اِنسان کے دل پر ایک فرِشتہ مقرَّر کیا ہوا ہے جو اسے نیکیوں کی طرف بُلاتا ہے اسے مُلْہِم کہتے ہیں اور اس کی دعوت کو اِلْہَام کہتے ہیں۔اس کے مُقابَلے میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے دل پر ایک شیطان مُسَلَّط کردیا گیا ہے جو بُرائی کی طر ف