مدنی مذاکرہ قسط 3:پانی کے بارے میں اہم معلومات |
فرمانِ مصطَفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جس نے کتاب میں مجھ پر دُرُود ِپاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں رہے گا فِرِشتے اُس کے لئے اِسْتِغْفار کرتے رہیں گے۔
جواب: وَسْوَسُوْں سے نَجات پانے کا آسان ترین عمل یہ ہے کہ ان کی طرف بالکل اِلتِفات(تَوَجُّہ)نہ کرے اور اللہُ قُدُّوْس عَزَّوَجَلَّ کی پناہ مانگتے ہوئے اپنے کام میں مگن رہے جیساکہ اللہُ رَحْمٰن عَزَّوَجَلَّ نے قراٰنِ مجید میں نُور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَروَر، دو جہاں کے تاجوَر، سلطانِ بَحرو بَر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو ارشادفرمایا :
وَ قُلۡ رَّبِّ اَعُوۡذُ بِکَ مِنْ ہَمَزٰتِ الشَّیٰطِیۡنِ ﴿ۙ۹۷﴾وَ اَعُوۡذُ بِکَ رَبِّ اَنۡ یَّحْضُرُوۡنِ ﴿۹۸﴾
ترجَمہ کنزالایمان:اور تم عرض کرو،اے میرے رب تیری پناہ شیطان کے وَسْوَسوں سے اور اے میرے رب تیری پناہ کہ وہ میرے پاس آئیں ۔(المؤمنون: ۹۷۔۹۸) شیطان لعین ومردود اِنسان کا اَزَلی دشمن ہے جو اوَّل تو اِنسان کو نیک کام کرنے ہی نہیں دیتا لیکن اگر بندہ توفیقِ الہٰی عَزَّوَجَلّ َسے ہمت کرکے شروع کردے تو وَسوَسوں کے ذَرِیعے حملہ آور ہوکراسے اللہُ رَبُّ العِزّت اور رسُو لِ رحمت عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اِطاعت سے روکنے کی بھر پور کو شش کرتا ہے۔ بندہ جُوں جُوں ربّ العزت عَزَّوَجَلَّ کی