مدنی مذاکرہ قسط 3:پانی کے بارے میں اہم معلومات |
فرمانِ مصطَفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):مجھ پر دُرُودِ پاک کی کثرت کرو بے شک یہ تمہارے لئے طہارت ہے۔
اپنی مِلک کو ہِبہ نہیں کر سکتا ۔لہٰذااگر دوسرے کو اپنی خوشی سے دے جب بھی وہ نہیں لے سکتا ۔ ہاں اگر بچّہ اُس کا نو کر ہے اور نوکَری کے وقت میں پانی بھرایا،بِہِشْتِی (پانی بھرنے والے)کے لڑکے کہ پانی بھرنے کے لئے ماہوار پر رکھے جاتے ہیں، ان کا بھرا ہوا پانی اُس شخص کی مِلک ہو گا جس کا نو کر ہے ۔
(فتاوٰی اَمْجَدِیّہ ج۱ص۱۰مکتبہ رضویہ بابُ المدینہ کراچی)
نابالِغ کا تحفہ
سُوال: کیا نابالغ اپنی کوئی چیز مَثَلاً ٹافی یا بسکٹ بخوشی کسی اسلامی بھائی کو تحفے میں دے تو قبول کرنا جائز ہے؟ جواب: قبول کرنا جائز نہیں۔
وَسْوَسَہ شَیْطَان سے بچنے کاآسان ترین عمل
سُوال: شیطان کے وَسوَسوں سے بچنے کاآسان ترین عمل کيا ہے؟