Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 3:پانی کے بارے میں اہم معلومات
20 - 48
فرمانِ مصطفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جب تم مُرسَلین( علیہم السلام )پر دُرُودِپاک پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو بے شک میں تمام جہانوں کے ربّ کا رسول ہوں۔
چھوٹے بچّے کا پیشاب ناپاک ہے
سُوال:    چھوٹے بچے کا پیشاب پاک ہے یا ناپاک؟

جواب:    چاہے بچّہ یابچّی کی عمر ایک دِن یاایک گھنٹہ ہو بلکہ پیدا ہوتے ہی پیشاب کردے، ناپاک ہے۔

صَدْرُالشَّرِیْعَہ،بَدْرُالطَّرِیْقَہ حضرتِ علامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں:''دُودھ پیتے لڑکے اورلڑکی کا پیشاب نَجاستِ غَلِیظہ ہے ،یہ جو اکثر عوام میں مَشْہُور ہے کہ دُودھ پیتے بچّوں کا پیشاب پاک ہے، مَحض غَلَط ہے۔ (اَیضاً ص ۱۱۲)
کونساپانی نابالِغ کی مِلکِیَّت ہوتا ہے؟
سُوال:     نابالِغ کونسا پانی بھرنے کے بعداِس کا مالک ہوجاتاہے؟

جواب:    اس مَسئَلے کی مُتَعدَّدصُورَتیں ہیں جو میرے آقا اعلیٰ حضرت ،امامِ
Flag Counter