Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 3:پانی کے بارے میں اہم معلومات
18 - 48
فرمانِ مصطَفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جس کے پاس میرا ذکر ہوا اور اُس نے مجھ پردُرُودِپاک نہ پڑھاتحقیق وہ بد بخت ہوگیا۔
کاج روک کراس کا جواب دینے، اِطمِینا ن سے وُضُو کرکے مسجد میں جانے ،ممکنہ صورت میں تحیِّۃُ الْوُضُوپڑھنے ، سُننِ قَبلیہ اداکرنے اور پہلی صَفْ میں تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ باجَماعت نمازیں اداکرنے کاجَذبہ نصیب ہوجائے ۔اس جَذبہ کو بیدار کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے راہِ خُداعَزَّوَجَلَّ میں سفرکرنے والے سُنَّتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ہمراہ سنّتوں بھرا سفر کرنے اور روزانہفکرِ مدینہ کے ذریعے مَدَنی اِنعامات کا رسالہ پُرکرکے ہرمَدَنی ماہ کے اِبتدائی دس دن کے اندر اندر اپنے یہاں کے ذِمّہ دار کو جمع کروانے کامَعْمُول بنالیجئے ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ خوب خوب نیک اَعمال کرکے اپنی آخرت سنوارنے کا جَذبہ نصیب ہوگا۔
گنّے کے رَس یادُودھ سے وُضُو نہ ہوگا
سُوال:    کیاگَنّے کے رَس (Juice) یا دُودھ سے وُضُو ہوجائے گا؟
Flag Counter