مسئلہ(مَسْ ءَ لَہ) نہیں،اس کی اِبتداء نَماز میں سُستی کرنے سے ہوتی ہے کہ اَذان ہوجانے کے بعد بِلا ضَرورت بیٹھے بیٹھے وقت بَرْباد کرتے رہتے ہیں پھرنَماز کاوقت ہوجانے پر دوڑکر جلدی جلدی وُضُو کرتے ہیں ایسی صُورت میں اَعْضائے وُضو کے جن حصّوں کا دھونا فرض ہے،بال برابر جگہ بھی خشک رہ گئی تو وُضُونہ ہوگااور جب وضو نہ ہو گا تو نَماز بھی نہ ہوگی۔ پھرجماعت میں شامل ہونے کيلئے مسجد میں اِس طرح دوڑتے ہیں کہ پاؤں کی دھمک کی آواز پیدا ہوتی ہے حالانکہ حدیثِ پاک میں اِس طرح دوڑنے سے منع فرمایا گیا ہے۔بسا اَوقات پہلی رکعت سے مَحروم ہوجاتے ہیں، تکبیر ِاُولیٰ کی فضیلت تو فوت کرہی چکے اور سُستیوں کے باعِث بارہابعض کئی رَکْعات مزید فوت ہو جاتی ہیں بلکہ کئی بار تومعاذاللہ عزوجل جَماعت تک کی سعادت سے مَحروم ہو جاتے ہیں ۔ کاش !ہم سب کواَذان سُن کر ، گفتگواورکام