مدنی مذاکرہ قسط 3:پانی کے بارے میں اہم معلومات |
فرمانِ مصطَفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):جس کے پاس میرا ذِکْر ہو اور وہ مجھ پر دُرُودشریف نہ پڑھے تو وہ لوگوں میں سے کنجوس ترین شخص ہے۔
بُوندیں ٹپکادیں کہ بَدَن یا کپڑے پر نہ ٹپکیں خُصُوصاً جبکہ مسجد میں جانا ہو کہ فرشِ مسجد پر وُضُو کے پانی کے قَطْرے گِرانا مَکرُوہِ تَحریمی ہے ۔''
(بہارِشریعت حصّہ ۲ص۲۰مکتبۃ المدینہ بابُ المدینہ کراچی)
نیزفرماتے ہیں:''اَعْضائے وُضُو بِلاضَرورت نہ پُو نچھے اور پُونچھے تو بے ضَرورت خشک نہ کر لے۔قَدْرے نَمی با قی رہنے دے کہ بروزِ قِیامت پلّہ حَسَنات(یعنی نیکیوں کے پَلڑے) میں رکھی جا ئے گی ۔'' (ایضاً ص۲۲)
ایک قابلِ توجُّہ بات!
اس سے ان لوگوں کودرس حاصل کرناچاہے جو نَماز کے لئے تیّاری کرنے میں سُستی برتتے ہیں اور جب جماعت قائم ہونے کا وقت ہوتاہے تو دوڑکر،جلدی جلدی وُضُوکرتے،مسجد میں وُضُوکے قَطْرے ٹپکاتے،بھاگتے ہوئے صَفْ میں شامِل ہو جاتے ہیں لیکن یہ بات ذِہن میں رہے کہ یہاں صرف مسجد میں وُضُو کے قَطْرے ٹپکانے کا ہی