Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 3:پانی کے بارے میں اہم معلومات
15 - 48
فرمانِ مصطَفٰے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ):اُس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے پاس میرا ذِکْر ہو اور وہ مجھ پر دُرُودِ پاک نہ پڑھے۔
سے پُونچھ لیتے ہیں نیزمسجد میں داخِل ہونے سے پہلے پاؤں کو بھی اپنی چادر کے ذریعے خشک کرلیتے ہیں،اس کے بارے میں وضاحت فرما دیجئے ۔

جواب:    وُضُوکرنے کے بعدچہرے اوربازؤوں کو تَولیہ یا کپڑے وغیرہ سے صاف کرنے کی بجائے بسااوقات ہاتھ ہی سے صاف کرلیتاہوں کہ قَطْرے ٹپکنا موقوف ہو ں مگر تَری باقی رہے کیوں کہ َاعْضائے وُضُو کی تَری بروزِ قِیامت نیکیوں کے پَلڑے میں رکھی جا ئے گی۔فُقَہائے کرام رحمہم اللہ السّلام نے وُضُو کے قَطْرات کو مسجد کے فرش پر ٹپکانا مَکرُوہِ تَحریمی لکھاہے۔ پاؤں کوچادرسے صاف کرکے اِس لئے مسجد میں جاتا ہوں تاکہ پانی کی تَری سے مسجد کا فَرش یادریاں آلُودہ نہ ہوں۔ صَدْرُالشَّریعہ، بَدْرُالطَّریقہ حضرتِ علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ الغنی فرماتے ہیں:''ہر عُضْودھونے کے بعد اس پر ہا تھ پھیر کر
Flag Counter